![]()
وومن (خواتین)
اسکاٹش ریفیوجی کونسل حلقہ خواتین (اسکاٹش ریفیوجی کونسلز وومن گروپ)
اگر آپ ایک خاتون پناہ گزین (فیمیل ریفیوجی) ہیں اور گلاسگو میں رہ رہی ہیں، تو کیوں نہ آپ پیر کی کسی بھی دوپہر کو وومنز گروپ میں آجائیں۔ ہم ایک سپورٹ گروپ (حلقہ مدد) ہیں اور ریفیوجی خواتین اور ان کے بچوں کیلئے سماجی و جذباتی معاونت کی پیشکش کرتے ہیں۔ اس گروپ کا بنیادی مقصد ایک محفوظ و پرُسکون ماحول فراہم کرنا ہے جہاں ہر ایک کی شمولیت کی قدر کی جاتی ہے۔ ہم ہمیشہ منتظر رہتے ہیں کہ نئی خواتین یہاں آئیں اور کچھ سرگرمیوں میں حصہ لیں یا چاہیں تو بس دیگر خواتین سے ملاقات کریں اور ان کے ساتھ چائے پیئیں۔
گروپ ملاقات کوآکر میٹنگ ہاؤس ایلمبینک کریسنٹ (بالمقابل چیئرنگ کراس اسٹیشن اور باتھ اسٹریٹ پر کنگز تھیٹر کے عقب میں) پر بروز پیر دوپہر 14:00 سے 17:00 تک ہوتی ہے۔
مزید معلومات کیلئے ہمارے مفت ٹیلیفون نمبر پر رابطہ کیجیئے یا تشریف لے آئیے۔ اسکاٹ لینڈ میں کئی اچھی ایسی تنظیمیں (آرگنائزیشنز) ہیں جو صرف خواتین کیلئے کام کرتی ہیں۔
ان تنظیموں (آرگنائزیشنز) کے بارے میں جاننے کیلئے، کارآمد رابطوں پر جائیے۔
دیگر معلومات کے رابطے (لنکس)
عورت کی صحت کئی عناصر کے باعث متاثر ہوسکتی ہے، مثال کے طور پر غذا، خراب صحت اور برے واقعات جو پیش آجائیں۔ یہ لیفلٹ وضاحت کرتا ہے کہ اگر آپ ایسی صورتحال میں ہوں تو آپ کو کیا کرنا چاہیے۔
ہم دیگر تمام معلومات کیلئے، جو اس صفحہ سے لنکڈ (منسلک) ہیں، آپ کی زبان میں ترجمہ شدہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ اگرآپ مزید مدد یا معلومات چاہتے ہیں، تو براہ کرم اسکاٹش ریفیوجی کونسل (SRC) سے 0800 085 6087 نمبر پر رابطہ کیجیئے۔
