![]()
گلاسگو میں سفر
بسِز
بسیں اسکاٹ لینڈ کے گرد و نواح میں سفر کرنے کا سب سے سستا ذریعہ ہیں۔ گلاسگو میں ایک مقامی بس کو پکڑنے کیلئے آپ کو لازماً کسی بس اسٹاپ پر جانا ہوگا جہاں پر بسوں کے نمبر نمایاں ہوتے ہیں جس پر آپ جانا چاہتے ہیں۔ یہ اکثر آسان ہوتا کہ آپ اپنے ہاتھ سے اشارہ کریں تاکہ بس ڈرائیور دیکھ سکے کہ آپ اپنے لئے اس بس کو روکنا چاہتے ہیں۔
جو پیسے آپ ڈرائیور کو ادا کرتے ہیں اس کو عام طور سے 'بس فیئر' کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر بسیں کوئی رقم واپس نہیں کرتیں جو کہ زائد ادا کی گئی ہو لہذا آپ ڈرائیور کو لازماً درست رقم ادا کرنے کی کوشش کیجیئے۔ 5 سال تک عمر کے بچے مفت سفر کرتے ہیں۔ 5 تا 16 سال عمر کے بچوں کا رعایتی کرایہ ہوتا ہے۔ یک طرفہ یا دوطرفہ سفر کیلئے آپ ایک بس ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ بس میں اکثر سفر کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ سفری کارڈ (بس ٹریول کارڈ) آپ کو سستا پڑے۔ آپ یہ کسی بھی ٹریول سینٹر سے لے سکتے ہیں۔ آپ بوچانان اسٹریٹ بس اسٹیشن اور سینٹ اینکھوس ٹریول سینٹر سے بسوں کے نمبر کی معلومات، نرخ، نمبر اور اوقات معلوم کرسکتے ہیں۔
گلاسگو میں چند کارآمد بس روٹس کیلئے یہ لنکس ہیں:
62 Route - Faifley - Clydebank - Scotstoun - Partick - City centre - Parkhead - Shettleston - Baillieston
75 Route - Milton - Ashfield - Possilpark - City Centre - Gorbals - Kings Park - Castlemilk
12 Route - Woodhill - Auchinairn - Balornock East - Barmulloch - Barnhill - Sighthill - City Centre - Gorbals - Polmadie - Rutherglen
45 Route - Woodhill - Stobhill Hospital - Springburn - Sighthill - City Centre - Queens Park - Shawlands - Thorliebank
ٹرین (ریل گاڑیاں)
گلاسگوسٹی میں دو مرکزی ریلوے اسٹیشن، کوئن اسٹریٹ اور سینٹرل اسٹیشن ہیں۔ نیشنل اور لوکل ٹرینیں ان دونوں اسٹیشنوں سے روانہ ہوتی ہیں۔
یہ رہا گلاسگو میں لوکل ٹرین کے روٹس کا نقشہ (میپ)
دی سب وے
سب وے ایک زمین دوز (انڈرگراؤنڈ) ریل سروس ہے جو کہ گلاسگو کے مرکزی علاقوں کا احاطہ کرتی ہے۔ سبووے میں جانے سے قبل آپ کو لازماً اپنا ٹکٹ، ٹکٹ آفس یا اسٹیشن پر لگی ہوئی کسی بھی مشین سے خریدنا چاہیے۔
سب وے ٹرینز پیر تا ہفتہ، 6:30 - 23:00 بجے تک اور اتوار کو 11:00 - 18:00 بجے تک چلتی ہیں۔
یہ نقشہ (میپ) گلاسگو سب وے روٹ دیکھاتا ہے۔
مزید معلوماتی لنکس (سلسلے)
گلاسگو میں بسوں کے اوقات اور نرخوں پر مزید معلومات کیلئے اس ویب سائٹ پر جائیے۔ آپ یہ معلومات بوچانان اسٹریٹ بس اسٹیشن، سینٹ انکھوس ٹریول سینٹر یا SPT انکوائری لائن 0870 608 260 سے ٹیلیفون پر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
لوکل اینڈ نیشنل ٹرین انفارمیشن (معلومات برائے مقامی اور قومی ریلوے)
یہ ویب سائٹ آپ کو ٹرین کے اوقات اور قیمتوں پر مبنی معلومات دیتی ہے۔
ہم دیگر تمام معلومات کیلئے، جو اس صفحہ سے لنکڈ (منسلک) ہیں، آپ کی زبان میں ترجمہ شدہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ اگرآپ مزید مدد یا معلومات چاہتے ہیں، تو براہ کرم اسکاٹش ریفیوجی کونسل (SRC) سے 0800 085 6087 نمبر پر رابطہ کیجیئے۔
