![]()
رقم - زر کفالت
اسکاٹش ریفیوجی کونسل آپ کو رقم (زرکفالت) کے بعض مسائل پر مشورہ دے سکتی ہے۔ مثال کے طور پر جب آپ اسائیلم (پناہ) کے حصول کی کوشش کر رہے ہوں تواس وقت نیشنل اسائیلم سپورٹ سروس (NASS) سے رقم دعوی (کلیم) کرنے کیلئے متعلقہ فارم پرُ کرانے میں ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں یا، اگرآپ ریفیوجی اسٹیٹس (مہاجر حیثیت) کے حامل ہوں، تو ہم آپ کو بتا سکتے ہیں کہ ویلفیئر بینیفٹس (فلاحی فوائد) کیسے طلب (کلیم) کیئے جائیں ۔
مزید معلوماتی سلسلے (لنکس)
اسائیلم سپورٹ کیلئے درخواست دینا (ستمبر 2004)
اسائیلم سیکرز (پناہ گزینوں) کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ چونکہ اسائیلم پروسس طویل بھی ہوسکتا ہے، آپ کو یہ سوچنے کی ضرورت ہوگی کہ آپ اپنا گزارہ کیسے کریں گے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ نیشنل اسائیلم سپورٹ سروس (NASS) سے معاونت طلب کرنے کے اہل ہوں۔ یہ لیفلٹ ریفیوجی کونسل انگلینڈ میں تیار کیا گیا ہے۔
کیا آپ کی فیملی کو اسائیلم کیلئے مسترد کیا جاچکا ہے (نومبر 2004) کیا آپ یا آپ کی فیملی کو اسائیلم کیلئے مسترد کیا جاچکا ہے؟ کیا آپ کو ھوم آفس کی جانب سے کوئی خط بعنوان 'UK میں آپ کا اسٹیٹس اور شیڈیول 3 ٹودی نیشنیلٹی، امیگریشن اینڈ اسائیلم ایکٹ 2002' موصول ہوا ہے؟ یہ لیفلٹ (دستی پرچہ) ریفیوجی کونسل اور ریفیوجی ایکشن کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔
اسائیلم پروسس کے اختتام پر کیا آپ ایک عراقی شہری ہیں؟ (فروری 2005)
اگر ھوم آفس آپ کی درخواست مسترد کردے اور آپ اپنے اسائیلم کی اپیلوں میں بھی ناکام رہے تو بہت ممکن ہے کہ وہ معاونت جو نیشنل اسائیلم سپورٹ سروس (NASS) سے آپ کو دی جا رہی تھی، وہ روک دی جائے۔
سیٹیزن ایڈوائس بیویو رقم، رہائش اور دیگر معاملات جو کہ آپ کے بنیادی حقوق سے متعلق ہیں، پر مشاورت دیتی ہے۔ اپنے سے نزدیک ترین سیٹزن ایڈوائس بیورو آفس معلوم کرنے کیلئے اس ویب سائٹ کو دیکھیئے۔ یہ سائیٹ اُن لوگوں کیلئے کارآمد ہے جنہیں قانونی حیثیت مل چکی ہے اور وہ اپنے حقوق کے بارے میں جاننا چاہتے ہوں۔
ہم دیگر تمام معلومات کیلئے، جو اس صفحہ سے لنکڈ (منسلک) ہیں، آپ کی زبان میں ترجمہ شدہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ اگرآپ مزید مدد یا معلومات چاہتے ہیں، تو براہ کرم اسکاٹش ریفیوجی کونسل (SRC) سے 6087 085 0800 نمبر پر رابطہ کیجیئے۔
