Return to graphical site

Scottish Refugee Council

28th August 2008
Advice in your language: English French Farsi Arabic Kurdish Somali Swahili Turkish Urdu
You are here: Home » Advice » Urdu » Housing and Welfare

*

ہاؤسزنگ اینڈ ویلفیئر (رہائش اور فلاح و بہبود)

کیا آپ NASS کے زیر کفالت ہیں؟

اگر آپ کو UK گورنمنٹ کے تحت، انگلینڈ سے گلاسگو بھیجا گیا ہے تو آپ، ایک گورنمنٹ آرگنائزیشن جو نیشنل اسائیلم سپورٹ سروسز (NASS) کہلاتی ہے، سے اپنی سپورٹ (معاونت) موصول کریں گے۔ اگر آپ کو اپنے گھر سے متعلق مسائل درپیش ہیں، مثال کے طور پر برُے پڑوسی، کھڈے، ٹوٹا ہوا الیکٹرانک سامان وغیرہ، تو آپ لازماً اپنے پروجیکٹ ورکر سے اُس ٹیلیفون نمبر پر رابطہ کرنا چاہیے جو کہ آپ کو اپنے گھر میں منتقل ہوتے وقت دیا گیا تھا۔

اگر آپ کو اب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو گلاسگو اسائیلم سیکر سپورٹ پروجیکٹ سے 01412227300 پر رابطہ کیجیئے۔ اگر پھر بھی مسئلہ برقرار رہتا ہے تو براہ کرم ہمارے مفت ٹیلیفون نمبر 6087 085 0800 پر اسکاٹش ریفیوجی کونسل سے رابطہ کیجیئے۔

اگر آپ ایک اسائیلم سیکر ہیں لیکن NASS کے زیر معاونت نہیں؟

اگر آپ نے حال ہی میں اسائیلم کی درخواست کی ہے اور تاحال آپ NASS کے زیر معاونت نہیں ہیں تو اسکاٹش ریفیوجی کونسل عارضی طور پر آپ کی رہائش کا انتظام YMCA گلاسگو میں کرے گی حتی کہ NASS کی جانب سے رہائش کا بندوبست کر دیا جائے۔ NASS سپورٹ (معاونت)، قانونی نمائندگی اور ہیلتھ سروسز کیلئے رسائی کرنے پر مدد اور مشورے دیئے جاتے ہیں۔

اُن لوگوں کیلئے جو ایک مثبت فیصلہ موصول کرچکے ہیں

اگر آپ کو رہنے کی اجازت دے دی جاتی ہے تو نیشنل اسائیلم سپورٹ سروس کی رہائش چھوڑنے کیلئے آپ کے پاس 28 روز ہوتے ہیں۔ یہ ایک پیچیدہ عمل بھی ہوسکتا ہے لہذا یہ بہت اہم ہے کہ آپ اسکاٹش ریفیوجی کونسل کی جانب سے فوری ہدایت موصول کرلیں۔

اسکاٹش ریفیوجی کونسل آپ کو ہاؤسزنگ کے تمام امور پر مشورہ و ہدایت دے سکتی ہے، جیسا کہ کسی ہاؤسزنگ ایسوسی ایشن یا کونسل کیلئے درخواست دینا، ایک پرائیویٹ لینڈ لارڈ (مالک مکان) سے کرایہ داری، آپ کے نئے گھر کی آرائش یا دوسرے علاقے میں منتقل ہونا۔ ویلفیئر بینیفٹس کیسے حاصل کئے جائیں ہم آپ کو اس ضمن میں بھی مشورے دے سکتے ہیں۔ ہمارے گلاسگو یا ایڈنبرا آفس پر ملاقات طے کرنے کیلئے براہ کرم ہمارے مفت ٹیلیفون نمبر 6087 085 0800   پر رابطہ کیجیئے۔

مزید معلوماتی سلسلے (لنکس)

کیا آپ بہت ضرورت مند ہیں اور اپنے اسائیلم پروسس کے آخری مراحل پر ہیں؟ (اگست 2004)

ایک لیفلٹ جو آپ کے آپشنز کی وضاحت کرتا ہے اگر آپ بہت ضرورت مند ہیں اور اپنے اسائیلم پروسس کے آخری مراحل پر ہیں؟

ہم دیگر تمام معلومات کیلئے، جو اس صفحہ سے لنکڈ (منسلک) ہیں، آپ کی زبان میں ترجمہ شدہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ اگرآپ مزید مدد یا معلومات چاہتے ہیں، تو براہ کرم اسکاٹش ریفیوجی کونسل (SRC) سے 6087 085 0800 نمبر پر رابطہ کیجیئے۔

مین ایڈوائس مینیو پر واپس جائیں