![]()
صحت (ہیلتھ)
اگر آپ کے اسائلم کی درخواست زیرغور ہے (بشمول اپیلز) تو آپ نیشنل ہیلتھ سروسز (NHS) سے علاج کے حقدار ہیں۔
اپنی رہائش پر آجانے کے بعد آپ ایک خط موصول کریں گے جس میں آپ کو اپنے مقامی ڈاکٹر سے رجسٹر ہونے کی دعوت دی جائے گی۔ اگر آپ کو کسی ڈاکٹر سے رجسٹر ہونے میں مشکلات درپیش ہیں تو براہ کرم اپنے پروجیکٹ ورکر یا اسکاٹش ریفیوجی کونسل سے رابطہ کیجیئے۔
اگر آپ نیشنل اسائیلم سپورٹ سروس (NASS) کے زیر کفالت ہیں، تو وہ آپ کو ایک HC2 سرٹیفیکیٹ جاری کریں گے جسے آپ کو لازماً اپنے ڈاکٹر کو بطور آفیشیل ڈاکومنٹ پیش کرنا ہوگا۔ اگر آپ (NASS) کے زیر کفالت نہیں ہیں، تو آپ کو صحت کی دیکھ بھال کے حصول کیلئے ایک HC1 سرٹیفیکیٹ مکمل کرنا ہوگا۔ اس کام کو کرنے میں اسکاٹش ریفیوجی کونسل آپ کی مدد کرسکتی ہے۔
ریفیوجیز یا پناہ گزین (جنہیں رہنے کی اجازت ہے) کو وہی حقوق حاصل ہوتے ہیں جو کسی بھی برطانوی شہری کو ہیلتھ کیئر کیلئے حاصل ہیں۔ آپ کا ڈاکٹر آپ سے کسی دماغی صحت کے مسائل سے متعلق بھی بات چیت کرسکتا ہے جو کہ آپ کو پیش آ رہے ہوں: اگر آپ مایوسی، تنہائی محسوس کر رہے ہوں یا آپ اپنے ساتھ کسی پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بات کرنا مشکل محسوس کر رہے ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کا ڈاکٹر آپ کو کسی اسپیشلسٹ (ماہر) سے رجوع کرنے کا مشورہ دے جو کہ آپ کے احساسات کے مطابق آپ کی مدد کرنے کیلئے تربیت یافتہ ہیں۔
مزید معلومات کے سلسلے (لنکس)
یہ لیفلٹ آپ کو اپنے مقامی علاقہ میں ڈاکٹر تلاش کرنے کی اہمیت اور کب ہسپتال جانا مناسب ہوگا، کی وضاحت کرتا ہے۔
HIV - حقائق
یہ لیفلٹ وضاحت کرتا ہے کہ HIV کیا ہے اور آپ کو اسکاٹ لینڈ میں ان آرگنائزیشن سے براہ راست متعارف کرتا ہے جو کہ اس وائرس کیلئے ٹیسٹ کرتی ہیں اور متاثرین کو معاونت کی پیشکش کرتی ہیں۔
ہم دیگر تمام معلومات کیلئے، جو اس صفحہ سے لنکڈ (منسلک) ہیں، آپ کی زبان میں ترجمہ شدہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ اگرآپ مزید مدد یا معلومات چاہتے ہیں، تو براہ کرم اسکاٹش ریفیوجی کونسل (SRC) سے 0800 085 6087 نمبر پر رابطہ کیجیئے۔
