![]()
بچے
UK میں بچوں کی اسکول ایجوکیشن (تعلیم) مفت ہے اور قانون کے تحت 5 سے 16 سال کے بچوں کیلئے اسکول جانا لازم ہے۔ ریفیوجیز اور اسائیلم سیکرز کے تمام بچے مفت تعلیم کے اہل ہیں اور ان سے وہی سلوک کیا جاتا ہے جس طرح دیگربچوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔
بالغوں کیلئے تعلیم اور ملازمت
اسکاٹش ریفیوجی کونسل خودمختار اور رازدارانہ طور پر کیریئرز کی معلومات اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس میں بشمول:
* تعلیم، ٹریننگ، ملازمت اور رضاکاری (والنٹیئرنگ) پر مشاورت۔
* آپ کے کیریئر آپشنز اور مناسب و موزوں تر کورسز کی نشاندہی کیلئے فرد بہ فرد انفرادی گفتگو نشست۔
* حصول تعلیم بشمول ٹیوشن فیس اور اسٹوڈینٹ سپورٹ (معاونت برائے طلبہ) کیلئے فنڈنگ (مالی معاونت) پر مشاورت۔
* جاب (کام) کی تلاش میں مدد جس میں c.v (کوائف) کی تیاری، درخواست، انٹرویو کی تیاری شامل ہے۔
* بین الاقوامی اسناد و اہلیت کی باقاعدہ تصدیق اور NARIC کے ڈیٹابیس میں رسائی اور سرٹیفیکیٹس و ڈپلومہ کے ترجموں کیلئے معاونت۔
گلاسگو یا ایڈنبرا میں ہمارے آفس پر ملاقات طے کرنے کیلئے براہ کرم ہمارے مفت ٹیلیفون نمبر 0800 085 6087 پر رابطہ کیجیئے۔ متبادل طور پر، آپ ہمارے گلاسگو یا ایڈنبرا ایجوکیشن اینڈ ایمپلائنمنٹ ایڈوائس سیشنز (ملجس مشاورت برائے تعلیم و ملازمت) میں تشریف لائیے۔
ایڈوائس سیشن
کب
کہاں
ایڈنبرا
جمعرات
13:00 -16:00
Edinburgh Refugee Centre,
St, Georges West, 58 Shandwick Place, Edinburgh.
گلاسگو
بدھ
10:00 - 13:00
14:00 - 16:00
Scottish Refugee Council
5 Cadogan Square (end of Cadogan Street)
Glasgow
مزید معلوماتی لنکس (سلسلے)
اسکاٹ لینڈ میں کالج اور یونیورسٹی میں فراہم کورسز پر معلومات
یہ ویب سائٹ بچوں کی ایجوکیشن (تعلیم) کے بارے میں اچھی معلومات دیتی ہے۔
کیا آپ ایک اسائیلم سیکر (پناہ گزین) ہیں اور تعلیم یا ملازمت کی تیاری کے بارے میں معلومات کے متلاشی ہیں؟ اس ویب سائٹ میں تفصیلی معلومات، مقامی رابطوں کے مراکز اور کارآمد لنکس اور تعلیمی ذرائع موجود ہیں۔ 8 زبانوں میں معلوماتی خلاصے بھی موجود ہیں۔
ESOL (دیگر زبان بولنے والوں کیلئے انگلش)
اس ویب سائٹ میں آرگنائزیشنز (تنظیموں)، کالجوں اور والنٹری ایجنسیز کی ڈائریکٹری شامل ہے جو دیگر زبان بولنے والوں (ESOL) کیلئے انگلش کلاسز کی پیشکش کرتی ہے ۔ یہ ڈائریکٹری، عظیم گلاسگو کی حدود میں 60 سے زائد انگلش لینگویج کلاسز (انگلش زبان کی تعلیم) کی پیشکش کرنے والوں پر مشتمل ہے۔
ہم دیگر تمام معلومات کیلئے، جو اس صفحہ سے لنکڈ (منسلک) ہیں، آپ کی زبان میں ترجمہ شدہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ اگرآپ مزید مدد یا معلومات چاہتے ہیں، تو براہ کرم اسکاٹش ریفیوجی کونسل (SRC) سے 0800 085 6087 نمبر پر رابطہ کیجیئے۔
