Return to graphical site

Scottish Refugee Council

21st August 2008
Advice in your language: English French Farsi Arabic Kurdish Somali Swahili Turkish Urdu
You are here: Home » Advice » Urdu » Detention

*

ڈیٹنشن (حراست)

یوکے امیگریشن ایتھاریٹیز (اہلکار) کے پاس امیگریشن امور کے تحت لوگوں کو حراست میں لینے کے وسیع اختیارات ہیں۔ لہذا کسی لیگل ریپریزنٹیٹِو (قانونی نمائندہ) کو تلاش کرنا بہت اہم ہے جو کہ آپ کی حراست (ڈیٹنشن) اور اسائلم کیس کے بارے میں آپ کو مناسب مشورہ دے سکے۔

اسکاٹش ڈیٹینی وزٹرز (Scottish Detainee Visitors)

اسکاٹش ڈیٹینی وزٹرز (SDV) اسکاٹ لینڈ میں امیگریشن حراستگانوں کی سماجی، جذباتی اور عملی معاونت فراہم کرنے کیلئے ایک خودمختار چیرٹی ادارہ ہے، خاص طور سے ڈنگیول امیگریشن ریموَل سینٹر میں۔ (SDV) کے رضاکار (والنٹیئرز) ہفتے میں دو مرتبہ بروز پیر اور جمعرات کی شام کو ڈنگیول وزٹ کرنے جاتے ہیں۔

اگر آپ حراست میں لئے گئے ہیں، یا کسی فرد کے بارے میں آپ کو معلوم ہو جس کو حراست میں لیا گیا ہے اور آپ کے خیال میں ایک وزٹ فائدہ مند ہوسکتی ہے، تو براہ کرم اسکاٹش ڈیٹینی وزیٹرز سے ای میل ایڈریس coordinator@sdv.org.uk پر رابطہ کیجیئے، یا بروز بدھ صبح کے وقت یا بروز جمعہ تمام دن فون نمبر 01412489799   پر رابطہ کیجیئے۔

مزید معلوماتی سلسلے (لنکس)

امیگریشن سروس کے تحت حراستگان کیلئے قانونی مشاورت (لیگل ایڈوائز)

اگر آپ کو حراست میں لیا گیا ہو تو ملٹی کلٹی 'MultiKulti' ویبسائٹ آپ کے حقوق کی وضاحت کرتی ہے۔

ھیلپ فار امیگریشن ڈیٹینیز (صرف انگلش زبان میں)

بیل فار امیگریشن ڈیٹینیز (BID) امیگریشن ڈیٹینیز کیلئے مشاورت فراہم کرتی ہے کہ وہ کس طرح اپنی حراست (ڈیٹینشن) کو چیلنج کرسکتے ہیں۔

ہم دیگر تمام معلومات کیلئے، جو اس صفحہ سے لنکڈ (منسلک) ہیں، آپ کی زبان میں ترجمہ شدہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ اگرآپ مزید مدد یا معلومات چاہتے ہیں، تو براہ کرم اسکاٹش ریفیوجی کونسل (SRC) سے 08000856087  نمبر پر رابطہ کیجیئے۔

مین ایڈوائس مینیو پر واپس جائیں